
گلگت، استور سے راولپنڈی جانے والی باراتی کوسٹر تھلیچی پل کے قریب دریا میں جا گری
گلگت، استور سے راولپنڈی جانے والی باراتی کوسٹر تھلیچی پل کے قریب دریا میں جا گری،دلہن معجزانہ طور پر بچ گئی، گلگت، استور سے راولپنڈی جانے والی باراتی کوسٹر تھلیچی پل کے قریب دریا میں جا گری، استور سے بارات لیکر چکوال جانے والی کوسٹر نمبری MNS9696 استور تھلیچی پل کے مقام پر حادثہ ، 2 ڈیٹ باڈی دریا کے کنارے رہ گئے باقی کوسٹر سوار سمیت دریا بدر ہوگئے ہیں۔ معجزاتی طور پر صرف ایک دلہن زخمی ہوکر بچ گئی بس میں 23 کے قریب مسافر سوار تھے ۔ایک زخمی اور ایک شخص کی میت نکالی گئی ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان کا افسوس ناک حادثے پر اظہار افسوس اور نوٹس، گلگت۔ وزیر اعلی کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت ۔ کمشنر دیامر ، ڈپٹی کمشنر دیامر اور ریسکیو 1122 کا عملہ جائے حادثہ کی طرف روانہ ہیں ۔ بدقسمت بس میں سوار 22 افراد تاحال غائب ہیں مسافروں کی تلاش جاری ہے ۔ فیض اللہ فراق