
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں گولڈ میڈل
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں گولڈ میڈل اور برانز میڈل جیتنے والی منیشا علی اور ملیحہ علی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں گولڈ میڈل اور برانز میڈل جیتنے والی منیشا علی اور ملیحہ علی کے ساتھ حکومت ہرممکن تعاون کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں گولڈ میڈل اور برانز میڈل جیتنے والی منیشا علی اور ملیحہ علی کو 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔